بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن، پنجاب
پریس ریلیز
جملہ متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلے کے مطابق میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2026 کے نتیجہ کا اعلان مورخہ 06 اگست 2026 بروز جمعرات صبح 10:00 بجے کیا جا رہا ہے۔ تمام ادارہ جات اپنے امیدواران کا رزلٹ اس پورٹل کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں۔ تعلیمی ادارہ جات اپنے امیدواران اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ (www.bisemultan.edu.pk) کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں۔ تعلیمی ادارہ جات اپنے امیدواران کا رزلٹ اپنے پورٹل جبکہ پرائیویٹ امیدواران اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ (www.bisemultan.edu.pk) کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ جملہ متعلقین براہ راست اپنے رول نمبر کے نتیجہ کے بارے میں معلومات بورڈ کی مذکورہ ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ایسے امیدواران جو اپنا رزلٹ مضمون / مضامین کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہوں وہ بورڈ قانون کے مطابق رزلٹ شائع ہونے کے بعد 15 دن کے اندر بذریعہ آن لائن سسٹم درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
کاپی برائے اطلاع و ضروری کارروائی
- پی اے برائے چیئرمین / کنٹرولر امتحانات، بورڈ ملتان
- پی اے برائے سیکرٹری امتحانات / اکیڈمی آڈٹ آفیسر
- چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA)، ضلع ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں
- ڈائریکٹر انفارمیشن (کالج)، ملتان ڈویژن، ملتان
- سسٹم اینالسٹ (Official Website پر Upload اور E-Mail)
- پبلک ریلیشن آفیسر (PRO)
- جملہ آفیسران بورڈ ہذا
- جناب چیف سیکرٹری، بورڈ برانچ، ملتان
- آفس فائل