پاک آرمی میں سولجر، کلرک، نائیک، نائب خطیب اور کوک کی بھرتی 2025
پاکستان آرمی نے 2025 کے لیے مختلف آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھرتی نوجوانوں کے لیے ایک شاندار موقع ہے جو اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ بھرتی کی رجسٹریشن کا عمل یکم ستمبر 2025 سے 23 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔ امیدواروں کو چاہیے کہ وقت پر اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔
اہلیت / شرائط:
- امیدوار پاکستانی شہری ہو۔
- شناختی کارڈ (یا فارم-بی) لازمی ہو۔
- کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔
- امیدوار جسمانی طور پر صحت مند ہو۔
عمر کی حد:
عمر کی حد 17½ سے 23 سال رکھی گئی ہے۔ جن امیدواروں کی عمر 28 نومبر 2025 تک مقررہ حد میں آتی ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔
قد اور جسمانی معیار:
- سولجر کے لیے قد: 5 فٹ 6 انچ (167.5cm)
- کلرک / کوک کے لیے: 5 فٹ 3 انچ (160cm)
- ملٹری پولیس کے لیے: 5 فٹ 8 انچ (173cm)
- نائب خطیب کے لیے: 5 فٹ 6 انچ (167.5cm)
تعلیمی قابلیت:
- سولجر کے لیے: میٹرک یا اس کے مساوی۔
- کلرک کے لیے: انٹرمیڈیٹ (FA/FSc) کے ساتھ کمپیوٹر مہارت۔
- نائب خطیب کے لیے: دینی مدرسہ سے سند (درجہ علم الشرعیہ / Dars-e-Nizami)۔
- کوک کے لیے: مڈل پاس یا ککنگ کا تجربہ رکھنے والے امیدوار۔
درخواست کا طریقہ کار:
تمام امیدوار www.joinpakarmy.gov.pk پر آن لائن رجسٹریشن کریں یا قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر (AS&RC) سے رابطہ کریں۔ درخواست کے وقت تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور پاسپورٹ سائز تصاویر ساتھ لائیں۔
اہم تاریخ:
رجسٹریشن کا آغاز: 1 ستمبر 2025
آخری تاریخ: 23 نومبر 2025
مزید تفصیلات اور اپڈیٹس کے لیے پاک آرمی کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔
📱 براہِ راست WhatsApp پر رابطہ کریں
اگر آپ فارم بھرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو ابھی کلک کریں اور ہمیں واٹس ایپ پر میسج بھیجیں۔
💬 Message on WhatsApp