پنجاب پولیس بھرتی 2025 – ٹریفک اسسٹنٹ، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی نوکریاں
پنجاب پولیس نے 2025 کے لیے صوبہ بھر میں نوجوانوں کے لیے بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار بھرتیاں ٹریفک اسسٹنٹ، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی آسامیوں کے لیے کی جا رہی ہیں۔ اگر آپ بھی اس قابل فخر ادارے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، تو نیچے دی گئی تفصیلات کو غور سے پڑھیں اور مقررہ وقت میں درخواست ضرور جمع کروائیں۔
اہم معلومات:
- اشاعت کی تاریخ: 3 اگست 2025
- درخواست کی مدت: 11 اگست سے 25 اگست 2025 تک
- محکمہ: پنجاب پولیس
- آسامیاں: ٹریفک اسسٹنٹ، لیڈی کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل
اہلیت کا معیار:
- تعلیم: کم از کم میٹرک
- عمر کی حد: لیڈی/ٹریفک کانسٹیبل: 18 تا 22 سال، ڈرائیور کانسٹیبل: 21 تا 30 سال
- قد: مرد کے لیے 5 فٹ 7 انچ، خواتین کے لیے 5 فٹ 2 انچ
- سینہ (صرف مرد): کم از کم 33x34½ انچ
- ڈرائیور کے لیے: LTV ڈرائیونگ لائسنس لازمی
درخواست کا طریقہ:
درخواست فارم پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں، مکمل کریں اور 300 روپے چالان کے ہمراہ متعلقہ پولیس لائن میں جمع کروائیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اگست 2025 ہے۔
اہم ہدایات:
- صرف پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈرز درخواست دے سکتے ہیں۔
- سرکاری ملازمین NOC کے ساتھ اپلائی کریں۔
- اقلیت، خواتین، شہداء اور سابقہ فوجیوں کے لیے مخصوص کوٹہ دستیاب ہے۔
- کسی مقدمے یا FIR میں ملوث افراد نااہل تصور ہوں گے۔
درخواست دینے کے لیے نیچے "Apply Now" پر کلک کریں:
Tags
New Jobs